ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ : پولس پر جعلی رسید کے ذریعے بائک سواروں سے جرمانہ وصول کئےجانے کا الزام

کمٹہ : پولس پر جعلی رسید کے ذریعے بائک سواروں سے جرمانہ وصول کئےجانے کا الزام

Thu, 25 Feb 2021 20:26:18    S.O. News Service

کمٹہ :25؍فروری (ایس اؤ نیوز)ہیلمٹ کے بغیر سواری کرنےو الوں پر کمٹہ پولس مسلسل کارروائی کرتےہوئے ہیلمٹ کے متعلق بیداری پیدا کررہی ہے۔ لیکن حال ہی میں جرمانہ ادا کرنے والے ایک شخص  نےگھر جاکر رسید پر نظر دوڑائی تو وہ حیرت میں پڑگیا کیونکہ جنوری 2020کوکسی کےنام سے  کاٹی گئی ایک رسید پر ہی اس کا نام لکھ کر 500روپئے کاجرمانہ وصول کیاگیا تھا۔

کنڑا اخبار کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد عوام الزام لگاتے ہیں کہ کمٹہ پولس پرانی رسیدوں کو ہی دوبارہ استعمال کرتےہوئے الگ الگ بائک سواروں سےپانچ پانچ سو روپئے جرمانہ وصول کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چند دن پہلے کمٹہ تعلقہ کے ایک دیہات کا نوجوان اپنی والدہ کی صحت بگڑنے کی وجہ سے جلدی جلدی میں ہیلمٹ کے بغیر ہی اپنی بائک پر ماں کو لےکر اسپتال کےلئے نکلا ، راستے میں پولس نے اس کوروکا، لڑکے نے اپنی ماں کی صحت خراب ہونے کے متعلق بتایا بھی تو پولس نے اس پر دباؤ ڈالتے ہوئے 500روپئے کی رسید تھمادی۔ لڑکا جلدی میں 500روپئے پولس کو تھما کر اسپتال کے لئے چل نکلا۔ اسپتال سے گھر لوٹ کر پولس کی طرف سے دی گئی رسید کو دیکھاتو  رسید جعلی ہونے پر  حیرت سے تکتا رہ گیا۔ کیونکہ وہ رسید پہلے کسی اور کے نام کاٹی گئی تھی اس پر کسی اور کانام تھا، اسی نام پر قلم سے کاٹ چھانٹ کرنے کے بعد لڑکے کانام لکھ کر رسید دی گئی تھی۔

عوام اب کہہ رہے ہیں کہ ایسے کئی اور معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔ کئی مرتبہ ہیلمٹ کے بغیر خود پولس گھومتی رہتی ہے۔ مگر ان پر کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ پولس کے اعلیٰ افسران کو چاہئے کہ وہ شہر میں نصب کئےگئے سی سی ٹی وی کے فوٹیج سے پتہ لگائیں کہ معصوم عوام کو لوٹنے کا یہ دھندہ کس طرح جاری ہے۔

معاملے کو لے کر سی پی آئی پرمیشور گونگا نے کہاکہ جب ایک مرتبہ پولس کسی کو جرمانہ اداکرنےکی رسید دیتی ہے تو وہ رسید دوبارہ پولس کے ہاتھوں نہیں لگتی ۔ اس معاملے میں کیا کچھ ہوا ہے اس کی حقیقت کا پتہ لگائیں گے۔ کس نے یہ جعلی رسید دی ہے اور کس کے ہاتھوں یہ کام ہواہے باریکی کے ساتھ جانچ کرنے کا تیقن دیا۔


Share: